سابق ڈی آئی جی بلوچستان ریاض احمد کے کروڑوں روپے کے مزید اثاثے سامنے آ گئے، ڈی جی نیب نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،ترجمان نیب بلوچستان
بدھ 23 اگست 2017 14:50
(جاری ہے)
نیب بلوچستان کی سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے خلاف دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے دو ران سروس مختلف عہدوں پر رہ کر بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے ڈی ایچ اے لاہور، بحریہ ٹاون اسلام آباد، پارک انکلیو اسلام آباد پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، ایڑن ویلیو ہومز لاہور ، نیشنل پولیس فاونڈیشن گولڑہ شریف اسلام آباد، حب، گوادر، ڈی جی خان اور زیارت میں انتہائی قیمتی بنگلے ، فلیٹس اور پلاٹس ،گاڑیاں ودیگر اثاثے بنائے۔
ملزم کے خلاف تحقیقات کے دوران 35 بینک اکاونٹس بنانے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ ملزم نے اپنے رشتہ داروں کے نام کروڑوں روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ بھی بنا رکھے تھے۔واضح رہے نیب بلوچستان نے ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کر کے ملزم کو چند ماہ قبل گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا تھا جبکہ کیس سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس بھی عدالت میں دائر کیاگیاتھا اثاثہ جات کیس میں ملزم کے رشتہ داروں کے علاوہ و دیگر معاونین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.