ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق 4زخمی ہو گئے

بدھ 23 اگست 2017 14:50

ڈیرہ مراد جمالی۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے،لیویز کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹریکٹر کا پہیہ ٹکرانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 4زخمی ہوگئے،لیویز اور سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش اور زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کردی جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا،لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :