مقبوضہ بیت المقدس ،مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری

یہودی آباد کاراسرائیلی فوج ،پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی

بدھ 23 اگست 2017 14:50

مقبوضہ بیت المقد س (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گزشتہ روز102 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ میں یہودی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنیوالے یہودیوں کی تعداد 102 بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار باب المغاربہ سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :