مقبوضہ بیت المقدس ،صہیونی فوج نے شہید فلسطینی کے اہل خانہ کا مکان دوسری بارمسمار کردیا

بدھ 23 اگست 2017 14:50

ْمقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) طاقت کے گھمنڈ کا شکار قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہید کے اہل خانہ کا مکان دوسری بار بلڈوزر کی مدد سے مسمار کرڈالا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز علی الصباح قابض صہیونی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں شہید ابو اسنینہ کے اہل خانہ کا دوبارہ تعمیر کردہ عارضی مکان مسمار کردیا۔قابض فوج اور اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں نے عبدالکریم ابو اسنینہ کے مکان کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد بلڈوزر کی مدد سے اسے گراد دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :