پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت شاہ لطیف ٹائون ملیر میں وکیشنل سینٹر کیمپس IIکا قیام

خواتین کو شعور دینا میری قائد شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اور میرے والد شہید عبداللہ مراد کا ویژن ہے،نعمان عبداللہ مراد

بدھ 23 اگست 2017 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین کی فلاح و بہبود کے لیئے پیغام ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کیمپس- 2 کا قیام قابل ستائش ہے یہی میری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور میرے والد عبداللہ مراد کا وژن ہے جسے ہم سب کو ملکر خواتین کی تعمیر و ترقی کیلئے لے کر چلنا ہوگا ،خواتین کو معاشرے میں برابری کے حقوق دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا حقوق نسواں کی جدو جہد میں سرگرداں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کا کردار قابل تحسین ہے پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت جہاں صوبے کی ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے بہت سے منصوبوں کو عملی جامع پہنا رہی ہے وہیں خواتین کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی عمل کوششیں کررہی ہے ان خیالات کا اظہارچیئر مین زکواة و عشر کمیٹی ضلع ملیر نعمان عبداللہ مراد نے پیغام ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر شاہ لطیف ٹائون کیمپس ۲ کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا پیغام ویلفیئر کی خواتین کی ترقی کے ہر قدم میں ہمارا حصہ شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

نعمان عبداللہ مراد نے کہاکہ جدو جہد ہمارا شیوا ہے عوامی حقوق کی جدو جہد میں ہمارے قائد ،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اور میرے والد بھٹو ازم کے عظیم سپاہی عبداللہ مراد سمیت ہمارے سینکڑوں رہنمائوں اور کارکنا ن نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا مگر عوامی حقوق کی جدو جہد سے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹا ئے انہوں نے زور دیا کی حقوق نسواں کے لئے مرد و خواتین کو یکساں جدو جہد کرنا ہوگا جب ہی ہم اپنے خواتین کو معاشرے میں ترقی دلا سکتے ہیں ۔

پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری نسرین فضاء نے کہا خواتین کو ہنر مند بناکر معاشرے میں با عزت مقام دلانے کو اپنا نصب العین سمجھتی ہیں جسکے لیئے مخیر حضرات ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ خواتین کی فلاح و بہبود کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جا سکے اس موقع پرپیغام ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کیمپس - 2 کی ڈائیریکٹر نیہا خان نے کہا شاہ لطیف ٹائون میں کیمپس کا قیام خواتین کی خوشحالی کیلیئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر میں ووکیشنل سینٹر کا قیام ابتداء ہے جبکہ اب یہ پیغام --’ ہنر مند خواتین ‘ گلی گلی گائوں گائوںعملی طور پر پھیلے گا۔

تقریب میںپیغام ویلفیئرکے صدر محمد شفیق چوہدری ، محمد دانیال علی چوہدری، پیپلز پارٹی کے رہنما طارق ملک، شیخ ابراہیم ، ناہید وقار، انیس قریش اور علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :