سندھ ہائی کورٹ، محکمہ آبپاشی میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں ٹھیکیدار توفیق چانڈیو کی ضمانت میں توثیق کردی

بدھ 23 اگست 2017 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ آبپاشی میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں ٹھیکیدار توفیق چانڈیو کی ضمانت میں توثیق کردی ہے، جبکہ دیگر کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں محکمہ آب پاشی میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے معاملہ پر نیب انکوائری میں نامزد سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلا اعتراض یہ ہے کہ نیب نے ایسے منصوبے پر انکوائری شروع کردی جن پر کام شروع ہی نہیں ہوا ، دوسرا یہ کہ نیب 10کروڑ سے کم مالیت کے معاملات کی تحقیقات نہیں کر سکتا۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں تو 70 کی کرپشن کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ 17 ہزار کی کرپشن کرنے والے کو نیب پکڑ رہا ہے۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیب کو درخواست گزاروں کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا ، جبکہ ٹھیکیدار توفیق چانڈیو کی ضمانت میں توثیق کرتی ہوئے دیگر کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلئے۔

متعلقہ عنوان :