چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن کا آئی ایس پی آر کا دورہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 14:49

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23-اگست 2017ء): چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دواران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ڈپٹی چیف آف مشن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی میں پاک فوج کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان نے پاک چائنا تعلقات میں آئی ایس پی آر کے کردار کو بھی سراہا۔