چنگ چی رکشہ کے روٹ متعین کرنے کیلئے متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع

بدھ 23 اگست 2017 14:41

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء)ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے چنگ چی رکشائوں کو مخصوص روٹ پر چلانے کیلئے متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی ہے تاکہ شہر بھر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے سرگودھا شہر کی 22 یونین کونسلز میں اس وقت ہزاروں چنگ چی رکشے چل رہے ہیں جنہوں نے ناجائز طور پر جگہ جگہ اڈے قائم کرلئے ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ان چنگ چی رکشائوں کے ڈرائیوروں میں اکثریت کم عمر ڈرائیوروں کی ہے جو اپنی جانوں کیساتھ ساتھ دوسروں کی جانوں کیلئے بھی خطرناک ہیں جس پر انتظامیہ نے کم ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی اور چنگ چی رکشائوں کے روٹ مختلف علاقوں میں تعین کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ‘ ضلعی انتظامیہ‘ ضلعی پولیس اور دیگر اداروں سے مشاورت شروع کردی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیساتھ ساتھ ان رکشائوں کو مخصوص روٹس پر چلانے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔