ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کاکردار اہم ہے،پرویز شالی

بدھ 23 اگست 2017 14:41

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) مسیحی رہنما پرویز شالی نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد آج زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملکی ترقی اور تعمیر میں مسیحی بھائیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔اُنہوںنے اِن خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان ، سرگودھا کے پروگرام دانش کدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،ون ویلنگ سے بچائو تحریک کے محرک حاجی میاں رضوان اور مہر نوید اختر بھی موجود تھے۔ پرویز شالی نے کہا کہ مسیحی برادری جذبہٴ حب الوطنی سے سرشار ہے اور پاکستان کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ حاجی میاں رضوان نے کہا کہ ون ویلنگ ایک خطر ناک کھیل ہے جس سے ٹریفک میں نہ صرف رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ معصوم جانوں کا نقصان بھی ہوتا ہے ۔ والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کوموٹر سائیکل فراہم نہ کریں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ہم قومی سطح پر اور مقامی سطح پر ایک دوسرے کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ اگر ہر شخص اپنی حدود و قیود میں رہے تو ہم اپنے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :