سرگودھا ، محکمہ جات کے سربراہوں کو پنشن او رڈسپلنری کیسزکے بلاتاخیر ڈسپوزل کی ہدایت

بدھ 23 اگست 2017 14:41

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ایڈیشنل سیکرٹری پنشن اینڈ ڈسپلنری ڈسپوزل کمیٹی اکرام اللہ خان نیازی نے محکمہ جات کے سربراہوں کو پنشن او رڈسپلنری کیسز کی بلاتاخیر ڈسپوزل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کیسز میں غیر ضروری تاخیر بے شمار مسائل کو جنم دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ کمیٹی اجلاس میں سرگودہا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سرکاری محکموں کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ان کی بروقت ڈسپوزل کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف اقبال ملک او ردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔