اردن کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کی ائیر چیف مارشل سہیل امان سے مالاقات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 14:37

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23-اگست 2017ء):اردن کے جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فریحات نے فضائیہ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران جنرل محمود فریحات نے چیف ائیر مارشل سہیل امان سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے اردن کے جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فریحات نے فضائیہ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ائیر چیف مارش سہیل امان سے ملاقات بھی کی۔ملاقات میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔سہیل امان سے ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل محمود فریحات نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔