سکندر حیات بوسن کی طبیعت اچانک خراب ، اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : وفاقی وزیر خوراک و زراعت سکندر حیات بوسن ککی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سکندر حیات بوسن کی طبیعت اچانک شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے خراب ہوئی جس پر انہیں نیم غنودگی کی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق سکندر حیات بوسن کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سکندر حیات بوسن کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ان کا طبی معائنہ بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :