پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں ،ْ شیری رحمن

امریکہ ابہام کا شکار نظر آتا ہے اور اس ابہام سے خطے میں امن لانا مشکل ہو گا ،ْپیپلز پارٹی کی رہنما کا انٹرویو

بدھ 23 اگست 2017 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سرکار کے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیںاور لگتا ہے امریکہ چین کو محدود کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے جو انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی سے زیادہ امریکہ کی جیو سٹرٹجیک پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ اور اس طرح کی پالیسی سے نہ صرف ہمسایہ ملک دور ہوں گے بلکہ خطے میں امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔انہوںنے کہاکہ امریکہ ابہام کا شکار نظر آتا ہے اور اس ابہام سے خطے میں امن لانا مشکل ہو گا۔