تحریک انصاف نے کئی برسوں سے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر فنڈز اکٹھے کئے ہیں ،ْ سعودی حکومت تحقیقات کرے ،ْ اکبر ایس بابر

بدھ 23 اگست 2017 14:31

تحریک انصاف نے کئی برسوں سے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر فنڈز اکٹھے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سعودی سفیر کے نام خط میں کہا ہے تحریک انصاف نے گزشتہ کئی برسوں سے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر فنڈز اکٹھے کئے ہیں ،ْ سعودی حکومت تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اکبر ایس بابر نے خط میں کہا کہ سعودی عرب سے غیرقانونی طورپر ہنڈی کے ذریعے 2 لاکھ 26 ہزار 240 سعودی ریال حاصل کئے گئے ہیں ،ْسعودی حکومت اس کی تحقیقات کرے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ مبینہ فنڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن اور نہ ہی تحریک انصاف نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں ظاہر کی ہیں۔ تحریک انصاف کا فنڈ ریزنگ مافیا سعودی اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔