Live Updates

عوامی عدالت میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی معافی مانگ لیتے تو معاملہ ختم ہوجاتا ،ْاکبر ایس بابر

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیں ،ْ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما کی گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 14:31

عوامی عدالت میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی معافی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی معافی مانگ لیتے تو معاملہ ختم ہوجاتا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ اگر عمران خان معافی مانگ لیتے تو شاید یہ معاملہ ختم ہو جاتا ، تحریک انصاف کے چیئرمین اسٹے اس لیے لے رہے ہیں کیوں کہ وہ مجرم ہیں،انہوںنے کہا کہ نیازی خان نے ہائیکورٹ میں فارن فنڈنگ کیس میں التواکی درخواست دائرکی ہے،خان صاحب الیکشن کمیشن میں پیش ہوکرمعافی مانگ لیتے توادارہ مضبوط ہوتا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی تذلیل کی ہے،اکبرایس بابرنے کہا کہ اگرن لیگ مجھ سے ملی ہوتی توایف آئی اے سے کیس کی کارروائی کرواتی ،ْوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیں ،ْانہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات کیلئے درخواست کی ہے، سعودی عرب سے فنڈنگ کے ثبوت سعودی سفیر کو بھیجے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات