چینی کمپنی کا مانسہرہ کے یتیم بچوں کیلئے 8.5ملین روپے کا عطیہ

چینی دوستوں کی طرف سے عطیہ ملنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ْ ایس او ایس چلڈرن ویلج بورڈ

بدھ 23 اگست 2017 14:31

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان کے شمالی علاقوں میں قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں مصروف چینی کمپنی نے مانسہرہ کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے 8.5ملین روپے ایس او ایس چلڈرن ویلج کے حوالے کر دیئے ہیں، اس عطیے کے ذریعے بچوں کو رہائشگاہوں ،واٹر ہیٹرز اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں گے ،ْیہ ایس او ایس ویلج 1982ء میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں اس وقت 160مقامی یتیم بچے موجود ہیں جن کے تمام اخراجات مقامی سطح پر عطیات سے پورے کئے جاتے ہیں لیکن عطیات کی یہ رقم بچوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ناکافی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بورڈ کی رکن خولہ مصطفی نے کہا کہ ہم چینی دوستوں کی طرف سے عطیہ ملنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا آزمایا ہوا دوست ہے ، چینی کمپنی چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آربی سی ) نے یتیم بچوں کی مدد کی ہے اسے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کو اور فروغ حاصل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :