وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی ایم این ایز کو الیکشن سے قبل فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 14:26

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی ایم این ایز کو الیکشن سے قبل فنڈز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے حکومتی ایم این ایز کو آئندہ الیکشن سے قبل ہی فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی جب چاہیں مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں اور ملاقات کے لیے انہیں وقت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ 25 کروڑ روپے کے فنڈز ہر حکومتی ایم این اے کو فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایم این ایز فوری طور پرمجھے اپنی اسکیمیں دیں جس کے بعد میں ایم این ایز کو منصوبوں کے لیے فنڈز فراہمی سمیت کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہیں ہونے دوں گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اراکین قومی اسمبلی کو باقاعدگی سے ایوان میں آنے اور ایم این ایز ان سے ملاقات کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم این ایز ضرورت سمجھیں تو ان سے الگ ملاقات کے لئے وزیراعظم کے دفتر آ سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ فنڈز 25 کروڑ روپے فوری فراہم نہ کئے گئے تو منصوبے رک جائیں گے۔ اراکین قومی اسمبلی نے بتایا کہ اگر وہ اپنے ووٹرز سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے تو آئندہ الیکشن میں عوام کو ووٹ بنک حاصل کرنے میں مشکلات در پیش ہوں گی۔

جس پر وزیراعظم شاہد خاقان نے پارلیمانی پارٹی کو یقینی دہانی کروائی کہ نواز شریف کے اعلان کردہ فنڈز ہر صورت ایم این ایز کو فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوری طور پر 15 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے جبکہ باقی دس کروڑ روپے الیکشن سے قبل جاری کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خواتین ارکان اسمبلی آسیہ ناز تنولی،پروین مسعود بھٹی اور شذرا منصب نے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا۔ جبکہ فدوسری جانب بعض ارکان اسمبلی کو بروقت اطلاع نہیں دی جاسکی، بالخصوص نئے وزرا نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :