شیخ رشید نے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ ختم کرنے کی شدید مخالفت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 14:20

شیخ رشید نے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ ختم کرنے کی شدید مخالفت کر دی
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23-اگست 2017ء):عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید نے آئین کے آڑیکل باسٹھ ،تریسٹھ ختم کرنے کی مخالفت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر باسٹھ ،تریسٹھ کو چھیڑا گیا تو ستمبر کے بعد ستمگر کا ماحول ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک طرف وہ لوگ ہوں گے جو چوروں اور ڈاکووں سے نجات چاہتے ہیں تو دوسری طرف وہ لوگ ہوں گے جو اپنی چوریاں چھپاتے پھریں گے۔صادق ق امین ہونا حکم الٰہی ہے ۔ملک قران و سنت کے آئین کے لیے بنایا گیا ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنی ذات کے لیے قانون بدل کر مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ظفر اللہ خان جمالی،یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف چلے گئے مگر اسمبلیاں قائم رہیں۔