سابق ڈی آئی جی پولیس کئے کروڑوں روپے کے اثاثے ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 14:13

سابق ڈی آئی جی پولیس کئے کروڑوں روپے کے اثاثے ہونے کا انکشاف
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : سابق ڈی آئی جی پولیس کے کروڑوں روپے کےا ثاثے سامنے آگئے ہیں ۔ ڈی جی نیب نے سابق ڈی آئی جی پولیس کے اثاثوں کی ضبطگی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں ترجمان نیب نے بتایا کہ سابق ڈی آئی جی پولیس کے ریاض احمد کے 35 بینک اکاؤنٹس بھی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق ڈی آئی جی کے کروڑوں روپے کے قومی بچت کے سرٹیفیکیٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نیب نے بتایا کہ سابق ڈی آئی جی کے اثاثے لاہور، اسلام آباد ، حب اور گوادر سمیت مختلف شہروں میں ہیں۔ ریاض احمد کے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ان اثاثوں میں انتہائی قیمتی بنگلے، فلیٹس ، پلاٹس اور گاڑیاں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سابق ڈی آئی جی پولیس غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :