Live Updates

عمران خان سڑکوں پر آئے تو ان کا ساتھ دیں گے ،ْشیخ رشیداحمد

پیپلزپارٹی (ن) لیگ کے ساتھ ملی ہوئی نہیں ہے تو آصف زرداری کو اس کا ثبوت دینا ہوگا ،ْ عوامی مسلم لیگ

بدھ 23 اگست 2017 14:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کی جانب سے سڑکوں پر آنے کی صورت میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ (ن )لیگ نے جو کھیل کھیلا خود اس کے شکنجے میں آگئے ،ْ اب ان کو آئین اور قانون میں تبدیلیاں یاد آرہی ہیں، ہم آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے بھرپور حامی ہیں تاہم یہ جو کچھ کرنے جارہے ہیں اس کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہی نہیں آئیگا مگر عمران خان سڑکوں پر آئے تو ان کا ساتھ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت طاقت اور قانون کا مقابلہ ہونے جارہا ہے نوازشریف کیخلاف 4 ریفرنسز ہیں ،ْ انہوں نے 17 سال سے کیسز دبائے ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی (ن) لیگ کے ساتھ ملی ہوئی نہیں ہے تو آصف زرداری کو اس کا ثبوت دینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ آئین اور قانون کے ساتھ کھیل کھیلتے سنجیدہ مسئلہ نہ پیدا کرلیں، 18ویں ترمیم میں انہوں نے 62،63 میں ترمیم نہیں مانی تھی، اب ان کے سر پر آئی ہے تو 62 اور 63 کو ختم کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات