ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنسز کی چودھویں ہیلتھ ایشیاء نمائش2017، ایکسپو سینٹر میں شرکت

بدھ 23 اگست 2017 14:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنسز نے چودھویں ہیلتھ ایشیاء نمائش2017، ایکسپو سینٹر میں شرکت کی، یہ نمائش 22 اگست سے 24 اگست 2017 تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میںڈائو میڈیکل کالج کے نو مختلف شعبوں نے حصہ لیا، جن میںڈائو میڈیکل کالج، ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف اورل سائنسسز، ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج، ڈائو ڈینٹل کالج، انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ مینجمیٹ، انسٹیٹیوٹ آٖف فیزیکل میڈیسن اینڈ ریہبلیکیشن سینٹر، ڈائو ڈائیگنوسٹک ریسرچ لیباٹر ی اور ریوامنرل واٹر کے ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد ڈائو یونیورسٹی میں مہیا کی جانے والی تعلیمی اور صحت کی سہولیا ت متعارف کرانا تھا۔

(جاری ہے)

نمائش میں صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی450 ٖسے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپینیوں نے حصہ لیا۔ڈائو یونورسٹی کے اسٹالز کا افتتاح جناب محمد زبیرگورنر سندھ نے پرو وائس چانسلر پروفیسر خاور سعید جمالی، پرنسپل ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر زرناز واحد کے ساتھ کیا۔

اس موقع پر وائس پرنسپل ڈائو میڈیکل کالج پروفیسر عدنان عزیز، وائس پرنسپل ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج اسوسییٹ پروفیسر اشعر آفاق اور سینئر فیکلٹی ممبر ز موجود تھے۔نمائش کے موقع پر ڈائومیڈکل ڈینٹل کالج کے اسٹالز نے لوگوں کی خوب پزیرائی حاصل کی۔اس موقع پر دانتوں کا فری میڈیکل چیک اپ ، ساتھ ہی دانتوں سے متعلق بیماریوں سے آگاہی فراہم کی گئی اور ساتھ ہی ایسے مریض جن کو مزید علاج کی ضرورت تھی انکا ڈائو ڈینٹل یونیورسٹی میں اپانمنٹ بھی کرایا۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی پی ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ نے بھی آنے والے شرکاء کو اوکوپیشنل تھراپی، نیورو سائیکلوجی، آٹزم، بولنا اور زبان کی تھراپی سے متعلق آگاہی فراہم کی اور اس کے علاوہ آئی پی ایم اینڈ آر میں مہیا کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ڈائومیڈیکل یونورسٹی نے اپنے ریوا منرل واٹر کا بھی ایک اسٹال لگایا۔جوکہ بازار میں ہر جگہ آسانی سے مناسب قیمت پر دستیاب ہے، جوڈائو میڈیکل یوینورسٹی کی اپنی ریسرچ ہے۔اس کے علاوہ ڈائو میڈکل کالج میں مہیا کی جانے والی تعلیمی سہولیات، جس میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے بارے میں شرکاء کو آگا ہی فراہم کی۔اسی طرح ہر ڈیپارٹمنٹ نے نمائش کے موقع پر اپنے ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تسلی بخش معلومات فراہم کیں۔