اورنگی پولیس کی مختلف کارروائیاں ، 15 ملزمان گرفتار

بدھ 23 اگست 2017 14:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) اورنگی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون، اورنگی ٹائون، پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ اور مومن آباد تھانوں کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول، 3 موٹر سائیکل، نقدی رقم اور 115 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس پی اورنگی ڈویژن عابد علی بلوچ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد، شبیر احمد، کالے خان، محمد ارشاد، الہی بخش، شفیق احمد، محبوب، شاکر نزیر حسین، محمد اصغر، صابر علی، محمد علی، محمد شہباز، قدیری نظر، فاروق اور محمد راجہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :