Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 اگست 2017 14:02

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 14ستمبر تک ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اگست۔2017ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وکیل پی ٹی آئی بابر اعوان نے بتایا کہ توہین عدالت سے متعلق فیصلے کی کاپی 21اگست کو موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا،فیصلے کی کاپی 15اگست کو تیار ہوگئی تھی، وہ الگ بات ہے آپ کو تاخیر سے ملی۔سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کو نوٹس جاری کرنا قانون کے متصادم ہے،جو قانون بنا ہی نہیں اس کے تحت نوٹس جاری کیا گیا۔تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہاکہ عمران خان مجرم ہیں جو الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات