شہیدڈرائیور کے اہل خانہ کو بھارتی پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا سلسلہ جاری

پہلی برسی پر چھوٹی سی تقریب میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے شہید کے چھوٹے بھائی کو بھی گرفتار کرلیاگیا

بدھ 23 اگست 2017 14:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال عوامی احتجاجی تحریک کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے آٹوڈرائیور عرفان فیاض کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس انہیں مختلف بہانے بناکر ہراساں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے ملک آنگن فتح کدل سے تعلق رکھنے والے عرفان فیاض کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے ملارٹہ میں شہید کیا تھا۔

عرفان کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ عرفان کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ہم نے ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا تھا تاہم پولیس نے اس میں رکاوٹ ڈالی اور ان کے چھوٹے بیٹے اعجاز فیاض وانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بعد میں اعجاز کو رہاتو کردیا لیکن اس سے پوچھ گچھ کے دوران پوچھاکہ انہوں نے تقریب کا اہتمام کیوں کیا والدہ کے علاوہ اعجاز کی دوغیر شادی شدہ بہنیں بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :