شوپیاں کے علاقہ ناگ بل کے عوام کا بھارتی فوجی کیمپوں کے خلاف احتجاج

داچھو کے رہائشیوںکا اپنے گائوں کے قریب فوجی کیمپ قائم کرنے کیخلا ف احتجاج ‘ فوجیوں پر پتھرائو

بدھ 23 اگست 2017 14:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں کے علاقے ناگ بل کے رہائشی افراد نے علاقے میں بھارتی فوجی کیمپوںکے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے دھوبی پورہ میں فوجی چھائونی موجودگی میں صرف ایک کلومیٹر دو ر ناگ بل کے علاقے داچھو میں ایک اورفوجی کیمپ قائم کیا ہے ۔

اس سے قبل بھارتی فوج نے ضلع کے تین دیہات میں تین نئی چھائونی بھی قائم کی تھیں۔ داچھو کے رہائشیوںنے اپنے گائوں کے قریب فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلا ف احتجاج کیا اور فوجیوں پر پتھرائو کیا ۔ ایک رہائشی نے کہاکہ فوج نے حال ہی میں دھوبی پورہ گائوں میں ایک کیمپ قائم کای تھا جو انکے گائوں سے صرف ایک کلومیٹر دور ہے اور اب ایک اور کیمپ قائم کیا جارہا ہے جس سے بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

شوپیاں کے عوام میںدیہی علاقوں میں مذید فوجی کیمپوں کے قیام پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ علاقے میں فوجی کیمپوں کے قیام اور بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے لوگوںخاص طورپر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقے کے لوگوں کی اکثریت باغبانی سے وابستہ ہے اور فوجی کیمپوں کے قیام کی وجہ سے انہیں کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

متعلقہ عنوان :