سرینگر‘پولیس سپورٹس فیسٹیول میں بھارتی پرچم لہرانے پر طلباء اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں

کالج کیمپس میں طلباء کی طرف سے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے اور پتھرائو

بدھ 23 اگست 2017 14:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد میں پولیس سپورٹس فیسٹیول کے دوران پولیس کی طرف سے بھارتی جھنڈے کو لہرانے کی کوشش کے دوران کالج میں طلباء اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیںہوئیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلباء نے بھارتی جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئے اورانہوں نے کرسیاں اور کنوپیاںتوڑ دی اور فورسز اہلکاروں پر پتھرائو کیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک کالج کیمپس میں طلباء کی طرف سے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے اور پتھرائو اور فورسز کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :