عدالت کا شبیر احمد شاہ کو ضمانت دینے سے انکار ‘رہائی کی درخواست نامنظور

انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے 25جولائی کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کردیا گیا

بدھ 23 اگست 2017 14:00

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد شاہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کو دلی کی ایک عدالت نے نامنظور کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطاق بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمدشاہ دس سال پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے 25جولائی کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کردیا گیا ۔

گزشتہ روز شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس نے ایڈیشنل سیشن جج سدہارتھ شرما کی عدالت میں ایک سینئروکیل کے ذریعے اپنے شوہرکی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے یہ درخواست نامنظورکرتے ہوئے شبیراحمدشاہ کوضمانت دینے سے انکارکردیا۔نو اگست کو عدالت نے شبیر احمد شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑجیل بھیج دی تھا جہاں وہ اب بھی نظر بند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :