اوپن یونیورسٹی نے 9شعبوں میں 6۔ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسسز متعارف کردئیے
تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہیں
بدھ 23 اگست 2017 14:00
(جاری ہے)
ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیار کررہی ہے تاکہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی مہارتوں پر مشتمل تربیتی پروگرامز کی تکمیل کے بعد وہ بہتر معاشی مواقع حاصل کرسکیں۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق رواں سمسٹرخزاں 2017ء میں جن ٹیکنکل اینڈ اوپن ٹیک کورسسز کے داخلے ہورہے ہیں ان میں آٹو سروسنگ ،ْ الیکٹریکل وائرینگ،ْ بنیادی برقیات ،ْ گھریلو برقی آلات کی دیکھ بھال اور مرمت ،ْ الیکٹریشن ،ْ ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشننگ ،ْپلمبنگ ،ْ سٹیل فکسر ،ْ سول سروئیر ،ْ کوانٹٹی سروئیر/سول ڈرافسٹمین ،ْ ویلڈنگ )الیکٹرک( ،ْ الیکٹریکل وائرینگ ،ْ موٹر وائنڈنگ اور کمپوٹر ہارڈ وئیر اینڈ سافٹ وئیرکورسسز شامل ہیں۔ ان پروگرامز میں دوران سمسٹر 15۔ٹیوٹوریل میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ طلبہ کو ہفتے میں ایک بار )اتوار(کے دن یونیورسٹی کے مقرر کردہ سٹڈی سنٹرز میں 5۔گھنٹے کے لئے جانا ہوگا ،ْ طلبہ کی ان ٹیوٹوریل میٹنگز میں حاضری لازمی ہوگی۔ اوپن ٹیک پروگرامز ایسے ہنر مند افراد کے لیے ہیںجو کسی وجہ سے روایتی سکولوں میں تعلیم جاری نہیں رکھ سکے تھے مگر کسی ورکشاپ میں بطور استاد ،ْ مکینک یا شاگرد کام کررہے ہیں اور ان کے پاس کسی منظور شدہ ادارے کی سند نہیں ہے۔ اوپن ٹیک پروگرام میں داخل طلبہ کو ہفتے میں صرف ایک دن ) 2۔گھنٹی(کے لئے مطالعاتی مرکز میں 16۔ہفتے کے لئے ماہر تعلیم کی نگرانی میں کلاس ورک اور عملی تربیت دی جائے گی۔ اس سطح پر داخلے کے لئے متعلقہ فیلڈ میں دو۔سال کا تجربہ لازمی ہے۔ سنٹر میں 70۔فیصد حاضری لازمی ہوگی۔میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.