لاہور ائیرپورٹ پر آنے جانیوالی 18 پروازیں منسوخ ،22تاخیر کا شکار

بدھ 23 اگست 2017 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ روز بھی طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 40 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 18 منسوخ جبکہ 22تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 2247 ،جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 2248،پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751،اوسلو سے آنے والی پرواز پی کے 752 ، پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322، کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323، پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 651،رحیم یار خان سے آنے والی پرواز پی کے 652، پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز پی کے 290 ، شاہین ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 729،جدہ سے آنے والی پرواز 730، ائیربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412،شارجہ سے آنے والی پرواز 413 ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404،کراچی جانے والی پرواز 405،سیرئین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520اور کراچی جانے والی پرواز 521 منسوخ ہوگئیں۔

پی آئی اے سمیت امارات ائیر، اتحاد ائیر، ٹرکش ائیر، ائیربلیو ،سری لنکن ائیر، شاہین ائیر کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :