شادباغ میں ٹرک دو رکشوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،4 زخمی

حادثہ تیز رفتار ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ڈرائیور فرار ، کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 23 اگست 2017 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) لاہور کے علاقہ شادباغ میں ٹرک دو رکشوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ شادباغ کے علاقہ گندی بمبیاں کے قریب تیز رفتار ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جہاں ٹرک بے قابو ہو کر 2 رکشوں سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور عثمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :