چار سالہ ترقی کاسفر قوم کبھی نہیںبھولے گی‘ میاں عرفان دولتانہ

22ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل شہبازشریف کا مثالی کارنامہ ہے

بدھ 23 اگست 2017 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ چار سالہ ترقی کاسفر قوم کبھی نہیںبھولے گی، اس عرصہ میں پنجاب کے ہرشعبہ میں ریکارڈ ترقی ہوئی، 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا ایک مثالی کارنامہ ہے اور پنجاب کے وزیراعلی نے ایک ناممکن کام کو ممکن کر دکھایاہے،1320 میگا واٹ کی پیداواری گنجائش کے توانائی کے منصوبے کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کا نیاریکارڈ قائم ہواہے اور پوری دنیا کے پاور سیکٹر کی تاریخ میں یہ منصوبہ ایک ٹرینڈ سیٹر بن کر سامنے آیا ہی- انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی بھرپور حمایت کے بغیر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا تھا اور بلاشبہ ان کی مدبرانہ قیادت میں انتہائی شفافیت،انتہائی جذبے اورانتہائی محنت کے ساتھ ساہیوال کول پاور کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے اورشفافیت ،محنت اور عزم کی نئی داستان رقم ہوئی ہے،جس کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان او رچین کے درمیان تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے اورمیری زندگی میں کوئی منصوبہ ایسی بے مثال شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری سے مکمل نہیں ہوا-وزیراعلی شہبازشریف نے اس منصوبے کو مکمل کرانے کیلئے جس ولولہ انگیز کمٹمنٹ کا مظاہرہ کیاہے،میں اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا -شہبازشریف کے شاندار جذبے، انتھک محنت اور کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے اور شہبازشریف نے اس پورے منصوبے میں مثالی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :