لاہور کے تمام ٹائونز زونز میں تبدیل، لاہور میٹرو پولیٹن کے ڈپٹی مئیرز با اختیار

تمام ڈپٹی مئیرزاپنے اپنے زونز کے تمام معاملات کی نگرانی کے ذمہ دار ہونگے‘باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

بدھ 23 اگست 2017 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) لوگوں کو بلدیاتی نظام کے ذریعے بنیادی سہولیات کو ان کی دہلیز تک پہنچانے ،ہر قسم کے مسائل کے خاتمہ اور تعمیر و ترقی کے عمل کو عروج دینے کے لئے فوری طور پر لاہور کے تمام ٹائونز کو زونز میں تبدیل کر دیا گیا جس سے اب لاہور میٹرو پولیٹن کے ڈپٹی مئیرز با اختیار ہو جائینگے۔تعینات افسران کو اب زونل افسران کے طور پر جانا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق یہ تمام ڈپٹی مئیرزاپنے اپنے زونز کے تمام معاملات کی نگرانی کے ذمہ دار ہونگے۔راوی زون میں34یونین کونسلیں،شالا مار زونز میں30یونین کونسلیں،عزیز بھٹی زونز میں23،داتا گنج بخش زونز میں 33،سمن آباد زونز میں30،علامہ اقبال زونز میں40، نشتر زونز میں30 ،گلبرگ زونز میں24 اور واہگہ زونز میں بھی 24یونین کونسلیں شامل ہونگی۔

متعلقہ عنوان :