متحدہ عرب امارات میں تین ٹرکوں کے تصادم میں پاکستانی ڈرائیور جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 23 اگست 2017 13:51

متحدہ عرب امارات میں تین ٹرکوں کے تصادم میں پاکستانی ڈرائیور جاں بحق
ابو ظبہی ۔ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ) متحدہ عرب امارات میں ام القوین سے شارجہ جاتے ہوئے ایک پاکستانی ڈرائیور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ اماراتی ہائے وے پر تین ٹرکوں کے درمیان تصادم ہوا جس کی وجہ سے پاکستانی ڈرائیور موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حادثے میں ایک اور ایشیائی بھی زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مرنے والے ایشیائی کی لاش کو ٹرک میں سے نکال لیا ہے اور اس کے خاندان کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ تاہم حادثے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئیں ہیں ۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔