میڈیکل کالجز :انٹری ٹیسٹ گھپلوں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل

انکوائری کمیٹی ذمہ دار کا تعین کر کے 72گھنٹوں میں رپورٹ وزیراعلی کو بھجوائے گی

بدھ 23 اگست 2017 13:49

میڈیکل کالجز :انٹری ٹیسٹ گھپلوں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23اگست2017ء) پنجاب کے میڈکل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ میں مبینہ گھپلوں کے معاملہ پرپنجاب حکومت نے 6رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی اور اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کرینگے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ،ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ممبر سی ایم آئی ٹی کمیٹی کے ممبران میں شامل ۔

ڈائریکٹر پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی اورپروفیسر ڈاکٹرآیس ایم محمد بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ۔ انکوائری کمیٹی 72گھنٹوں میں اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گی جبکہ انکوائری کمیٹی انٹری ٹیسٹ پیپرایک دن پہلے آوٹ ہونے کے حوالے سے بھی انکوائری کرے گی ۔ انکوائری کمیٹی غفلت کے مرتکب سرکاری ملازمین کا تعین کرنے کی بھی ذمہ دار ہو گی۔