آرٹیکل62 اور63 آئین کا حصہ ہے ختم نہیں ہوں گی-حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم چاہتی ہے-خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 اگست 2017 13:46

آرٹیکل62 اور63 آئین کا حصہ ہے ختم نہیں ہوں گی-حکومت نواز شریف کو بچانے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اگست۔2017ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل62 اور63 آئین کا حصہ ہے ختم نہیں ہوں گی،پیپلزپارٹی اس آرٹیکل میں ضیاالحق کی ڈالی گئی شقوں کا خاتمہ چاہتی ہے جبکہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا نہیں کرے گی۔

خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب 62،63میں ترمیم سے کسی کو بچانا مقصود ہوتو سوالیہ نشان بن جاتاہے،ایسی صورت میں کوئی بھی ترمیم کورٹ میں چیلنج کردی جاتی ہے۔ اس وقت ہم آئین میں ایسی ترمیم کے حامی نہیں جس سے لگے کسی کو بچایا جارہاہے۔حکومت کو چاہیے عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے 62،63میں ترمیم کی بات کی تواس وقت ایسی کوئی بات نہیں تھی،ہم تو اس وقت ذوالفقار علی بھٹوکا آئین بحال کرنا چاہتے تھے،ہم تو 62،63میں ضیا الحق کی ڈالی گئی شقوں کا خاتمہ چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ ن لیگ نے آصف زرداری کو پھنسانے کے لیے ترامیم کو ختم کرنے مخالفت کی تھی،اللہ کی قدرت ہے کہ وہ خود اس میں پھنس گئے،اللہ کہتا ہے میں سب کو بخش دوںگا لیکن منافق کو نہیں بخشوں گا۔میں نواز شریف کو منافق نہیں کہتا لیکن ان کی نیتوں میں فرق ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ڈان لیکس کی رپوٹ پبلک کرنی چاہئے،امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر میں بطور اپوزیشن لیڈر چین کا شکر گزار ہوں،چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی۔


متعلقہ عنوان :