ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کرا دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 اگست 2017 13:46

ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کرا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اگست۔2017ء) ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کرا دیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ، دو بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی 7 نجی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے سپردکیا گیا، جس میں فارم 21،فارم 29، سرٹیفکیٹس آف ان کارپوریشن، میمورنڈم آف ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو ریکارڈ جمع کرایا،سی این جی پاکستان، اسپینسر ڈسٹری بیوشن، ہجویری ہولڈنگ کا ریکارڈ جمع کرایا گیا۔گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکورٹیز،ا سپینسرفارمیسی،ہجویری مضاربہ کمپنی کا ریکارڈ بھی جمع کرایا گیا۔