رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم کے معاملے پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اگست 2017 13:46

رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اگست 2017ء) : رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت آئینی ماہرینن بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی زیر صدارت اس اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا معاملہ زیر غور لایا گیا اور اس ضمن میں آئینی ماہرین کی رائے بھی لی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق ایف ون کے علاوہ کوئی اور چھیڑ خانی نہیں کی جائے گی ۔ فیصلے کے مطابق شقوں کی اسلامی روح کو بھی کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔ ترمیم میں صرف نا اہلی کی سزا اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :