ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔سی آئی اے کے سابق سربراہ جیمز کلپر کا انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 اگست 2017 13:42

ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔سی آئی اے کے سابق ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اگست۔2017ء) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)کے سابق سربراہ جیمز کلپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیتے انہیں امریکی صدر کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جیمز کلپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بحیثیت امریکی صدر ہونے پر سوالات اٹھا ئے انہوں نے کہا کہ میں ان کے امریکی صدر ہونے پر سوال اٹھاتا ہوں اور میں اس حوالے سے کی جانے والی ان کی حوصلہ افزائی پر تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے کی گئی تقریر پر سابق سی آئی اے سربراہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیے ٹرمپ کا پالیسی بیان خوفناک اور پریشان کن ہے۔سابق ڈائریکٹر سی آئی اے نے امریکی صدر کے رویے کو منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل انتہائی غیر مہذب، اخلاق اور روایات کے خلاف ہے۔انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گذشتہ رات کے بعد خاموش رہنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ اصل ٹرمپ سامنے آرہا ہے۔سابق سی آئی اے سربراہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کو جوہری کوڈز تک رسائی دینے کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :