دبئی میں عورت نےموسم گرما کی حیرت انگیز مہم میں رینج روورکارجیت لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 23 اگست 2017 13:41

دبئی میں عورت نےموسم گرما کی حیرت انگیز مہم میں رینج روورکارجیت لی
دبئی ۔ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ) دبئی کے مدریف سٹی سینٹر سے شاپنگ کرنے والی ایک خاتون نے موسم گرما کی حیرت انگیز مہم کے تحت نئی برانڈڈ رینج روور سپورٹس کار جیت لی۔مونہ ابو عیشہ اس مال سے اکثر شاپنگ کرتی تھی اور اسنے بھی شاپنگ کر کے اپنا ٹکٹ قراعہ اندازی میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

اس شاپنگ مال نے یہ قراعہ اندازی یکم جولائی سے 12 اگست تک جاری رکھی تھی جس کے تحت شاپنگ مال نے پروموشن کے لیے مختلف چیزوں پر ڈسکاونٹ متعارف کروائے رکھے تھے اور صارفین کے لیے طرح طرح کی انٹرٹینمنٹ بھی مہیا کیے رکھی تھی۔ اس کے علاوہ شاپنگ کرنے والے حضرات کے لیے قرعہ اندازی میں رینج روور سپورٹس کار کا اعلان کیا تھا جو کہ ایک امارتی خاتون نے جیت لی ہے۔

متعلقہ عنوان :