بھارت کے نیلے کتے توجہ کا مرکز بن گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 اگست 2017 13:36

بمبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء ): بمبئی کے صنعتی علاقوں میں موجود نیلے کتے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد متعلقہ ادارے بھی حرکت میں آگئے اور بمبئی کی آلودگی کو کتوں کے نیلے رنگ کی بنیادی وجہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بمبئی کے صنعتی علاقے تالوجا میں حیرت انگیز طور پر نیلے رنگ کے کتے پائے جاتے ہیں۔ان عجیب و غریب کتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد متعلقہ ادارے بھی حرکت میں آگئے تا کہ یہ جان سکیں کہ کتوں کا رنگ ایسا کیوں ہے ۔تحقیق کے بعد ادارے نے بمبئی کی صنعتی آلودگی کو اس کی وجہ قرار دیا گیا۔بمبئی اینیمل پروٹیکشن سیل کے مطابق خوراک کی تلاش میں آلودہ پانی میں جانے والے کتوں کا رنگ نیلا ہو جاتا ہے۔