انگلش پریمئر لیگ ،ْ وین رونی نے 200 گول مکمل کر لئے

بدھ 23 اگست 2017 13:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کا میچ تو ایک ایک سے برابر رہا تاہم وین رونی نے اپنی واحد کامیابی سے ایونٹ میں گولز کی ڈبل سنچری مکمل کر کے سب کے دل جیت لیے ۔اتحادا سٹیڈیم میں انگلش پریمئر لیگ کی دو ٹیمیں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن آمنے سامنے آئیں ۔میچ کے 35ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے آنے والے وین رونی نے ایورٹن میں اپنی انٹری کو یادگار بنا لیا ۔

(جاری ہے)

ا سٹرائیکر نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنے 200گولز کی تعدادمکمل کر لی، اس سنگ میل کے ساتھ ا سٹرائیکر ایلن شیئرر کے بعد دوسرے انگلش فٹبالر بن گئے جنہوں نے 441میچوں میں اپنے گول اسکور کو 260 تک پہنچایا ۔ایورٹن کی اسی ایک صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا ۔ 44ویں منٹ میں سٹی کے واکر کو فائول پر ریفری نے آئوٹ کر دیا ۔ اس فیصلے کے بعد دس رکنی ٹیم کا امتحان مزید سخت ہو گیا ۔82 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے گول کر کے حساب برابر کر دیا ۔ میچ تو بے نتیجہ ختم ہو گیا لیکن وین رونی نے گولز کا تگڑا ڈبل سینکڑہ مکمل کر کے سب کے دل جیت لیے ۔