پاکستان سری لنکا سیریز کا شیڈول جاری ،ْپہلا ٹیسٹ 28 ستمبر کوہوگا

بدھ 23 اگست 2017 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان کی کر کٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے ساتھ2 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے اور3 ٹی 20میچز کھیلے گی جس کی تایخ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیریز کے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کو لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگااور آخری 2 ٹی20 لاہور میں ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظبی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگاجبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا جبکہ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :