پی ایس ایل ملتان کیلئے وسیم اور وقار کی جوڑی اکھٹی نہ ہوسکی

بدھ 23 اگست 2017 13:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) کرکٹ شائقین وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا دیکھنے کی خواہش پوری نہ کرسکیں گے۔پاکستان سپر لیگ کی نئی مگر چھٹی ٹیم ملتان سلطان کیلئے گزشتہ دنوں دونوں لیجنڈری کھلاڑیوں کے یکجا ہونے کی اطلاعات تھیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وقار یونس ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئے جبکہ وسیم اکرم نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کی حیثیت سے معاہدہ کرلیا ہے۔

وسیم اس سے قبل اسلام آباد سے منسلک تھے۔وقار یونس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاملات فائنل نہ ہوسکے جبکہ وہ وسیم اکرم اور ان کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔ماضی میں دونوں کے درمیان تعلقات خاصے کشیدہ رہے تاہم خیال تھا کہ دونوں ایک کیمپ میں اکٹھے ہونگے تو کرکٹ شائقین لطف اندوز ہونگے مگر وقار یونس نے ڈیل نہ ہونے کی تصدیق کردی ۔

متعلقہ عنوان :