افغانستان کیلئے امریکہ کی نئی پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہیں ،ْبھارت

دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے بھارت کے خدشات بھی مشترکہ ہیں ،ْ وزارت خارجہ کا بیان

بدھ 23 اگست 2017 13:20

افغانستان کیلئے امریکہ کی نئی پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہیں ،ْبھارت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کیلئے امریکہ کی نئی پالیسی کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اورسرحدپارتعاون کے خاتمے کیلئے امریکی صدرکے عزم کاخیرمقدم کرتے ہیں۔دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے بھارت کے خدشات بھی مشترکہ ہیں،بھارت، افغانستان کو مددفراہم کرنیوالا پانچواں بڑاملک ہے،اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :