اتر پردیش میں ٹرین حادثہ ،ْ70سے زائد افراد زخمی

مسافر ٹرین اعظم گڑھ سے نئی دہلی جا رہی تھی

بدھ 23 اگست 2017 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی نو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ،ْحادثے میں70سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،ْمسافر ٹرین اعظم گڑھ سے نئی دہلی جا رہی تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں ٹرین اورڈمپرمیں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں نو بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 70سے زائدافرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریاست اترپردیش میں پانچ دنوں کے دوران مسافر ٹرین کا یہ دوسرا حادثہ ہے ،ْحادثے کے بعد پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں سے تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ۔حادثے کے باعث اس ٹریک پر آنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں یا ان کا رخ موڑ دیا گیاجبکہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔اس سے قبل اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے نزدیک ٹرین کی بوگیاں الٹنے سی23 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر بردار ٹرین پوری شہر سے ہری دوار جارہی تھی کہ اسے مظفر نگر کے نزدیکی قصبے میں حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :