طالبان تشدد کی راہ چھوڑ کر مصالحت کا اعلان کریں ،ْ جنرل نکلسن

افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیاجائیگا ،ْ سربراہ نیٹو اسٹولن برگ

بدھ 23 اگست 2017 13:20

کابل /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے طالبان تشدد کی راہ چھوڑ کر مصالحت کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے بتایا کہ نئی پالیسی کا مطلب ہے طالبان جنگ کرکے نہیں جیت سکتے۔

افغان شراکت دارجانتے ہیں طالبان کیخلاف امریکی عزم مضبوط اورپائیدارہے ،ْافغانستان میں امریکہ کی موجودگی صوابدیدی ٹائم لائنز پرنہیں بلکہ صورتحال کے مطابق ہوگی۔پرامن،مضبوط افغانستان ،افغان عوام اوراتحادی فورسز کی کامیابی ہے،دوسری جانب نیٹو سربراہ اسٹولن برگ کا کہنا ہے افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :