اماراتی طیارے کو بم سے اڑانے کا داعش کا منصوبہ ناکام

داعش کے 4دہشت گرد اماراتی طیارے کو بم دھماکے میں اڑانا چاہتے تھے

بدھ 23 اگست 2017 13:20

اماراتی طیارے کو بم سے اڑانے کا داعش کا منصوبہ ناکام
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سڈنی میں اماراتی طیارے کو بم دھماکے میں تباہ کرنے کی داعش کی سازش ناکام بنادی گئی ۔امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق داعش کے 4دہشت گرد اماراتی طیارے کو بم دھماکے میں اڑانا چاہتے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیوی پولیس اور لبنانی خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن میں دہشت گردوں کو گرفتار کرکے منصوبے کو ناکام بنادیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی نژاد آسٹریلین دہشت گرد سڈنی سے دبئی آنے والی پرواز میں انتہائی اعلیٰ معیار کا دھماکا خیز مواد گڑیا میں بھر کر لے جانا چاہتے تھے۔رپورٹ کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے جن دہشت گردوں کو پکڑگیا ہے ان کا منصوبہ تھا کہ اماراتی طیارے میں دھماکا خیز مواد سے بھری دو گڑیاں پہنچائی جائیں تاکہ جہاز کو اڑنے کے 20 منٹ کے اندر بم سے اڑایا جاسکے۔طیارے میں 400 مسافر سوار تھے جو سڈنی سے دبئی جارہے تھے جن میں سے 140 مسافروں کا تعلق لبنان سے تھا۔

متعلقہ عنوان :