شام ،ْامریکی اتحادیوں کے فضائی حملے، 100 شہری جاں بحق

رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے 250 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں ،ْ امریکی حکام کی تصدیق فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی سنجیدہ تحقیقات کی جائیں گی ،ْ ڈیلن

بدھ 23 اگست 2017 13:20

رقہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) شام کے شہررقہ میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میںگزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 100شہری جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق یہ فضائی حملے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں کئے گئے۔انہوں نے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے بتایا کہ رقہ میں اتوار کے روز سے فضائی حملوں میں 100شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ روز بیدو اور السخنی کے علاقوں میں 55شہری جاں بحق ہوئے۔

سیرین آبزرویٹری کے مطابق ایک روز قبل حملوں میں 42شہری جاں بحق ہوئے جس میں 19بچے اور 12خواتین شامل ہیں۔ آبزویٹری کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کئی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ اتحادی طیاروں نے سٹی سینٹر میں واقع رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب امریکی اتحاد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے 250 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اتحاد کے ترجمان ریان ڈیلن نے بتایا کہ فضائی حملوں میں رقہ کے بڑے حصے کو نشانہ بنایا گیاآبزرویٹری کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رقہ میں 167 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ڈیلن نے بتایا کہ فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی سنجیدہ تحقیقات کی جائیں گی تاہم انہوں نے بتایا کہ موصل جنگ کے خاتمے کے بعد انہوں نے رقہ میں فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔امریکی اتحاد نے ایک ای میل میں بتایا کہ شہریوں کی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :