لیبیا کے یرغمال سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرا لیا گیا

علی زیدان کو گذشتہ ہفتے طرابلس میں ہوٹل سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا تھا

بدھ 23 اگست 2017 13:20

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) لیبیا کے یرغمال سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرالیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقلیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ ہفتے طرابلس میں ایک ہوٹل سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

علی زیدان کے اغوا کے بعد ان کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے وزیراعظم فائز السراج پر ان کی بازیابی کے لیے سخت دبا تھا۔علی زیدان کو گذشتہ روز بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم حکومت نے اس حوالے یہ نہیں بتایا کہ آیا زیدان کو کس نے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی کیوں کر عمل میں لائی گئی ہے۔خیال رہے کہ سابق لیبی وزیراعظم کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سنہ 2013 کو انہیں طرابلس کے ایک ہوٹل سے اغوا کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ علی زیدان نومبر 2012 سے مارچ 2014 تک لیبیا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :