چاہیں تو صرف5 دن میں حسب ضرورت یورینیئم افزود کرسکتے ہیں،ایران کا امریکہ کو انتباہ

بدھ 23 اگست 2017 13:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) ایرانی جوہری توانائی کمیشن کے صدر علی اکبر صالحیی نے امریکہ کوخبردار کیا ہے کہ اگر ہم نے ٹھان لی تو صرف 5 روز کے اندر ایٹمی گھر کو درکار یورینیئم کا 20 فیصد افزود کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صالحیی نے کہا کہ جوہری معاہدے کی کامیابی کے ہم بھی متمنی ہیں اور نہیں چاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی کا الزام ہم پر لگے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کے جواز میں خبردار کیا تھا کہ سن 2015 میں طے ہونے والا جوہری معاہدہ ختم ہو سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ سن 2015 میں ایران نے روس ،امریکہ،برطانیہ،جرمنی،فرانس اور چین کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرتیہوئے یورینیئم کی افزودگی کو 5 فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :